the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گورکھپور، 20؍اپریل(آئی این ایس انڈیا )
گگہا تھانہ علاقے کے واسو ڈیہہ کے محلہ بھاٹ پا ر میں کل دو گروپوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تقریبا ایک درجن افرادزخمی ہو گئے ہیں ۔پولیس نے آج بتایا کہ کل دلت بستی میں دوسرے گروپ کے لوگوں نے مبینہ طور پر جھگڑا کرتے ہوئے تین جھونپڑیوں میں آگ لگا دی۔مشتعل بھیڑ نے بی ایس پی کے سابق ضلع صدر رام نین آزاد کی گاڑی کو نقصان پہنچایااوران کی رہائش گاہ پر بھی حملہ بول دیا۔پولیس کے مطابق کل ہوئے اس تصادم میں درجن بھر افراد زخمی ہو گئے۔کشیدگی کو دیکھتے ہوئے علاقے میں پی اے سی تعینات کر دی گئی ہے۔بی ایس پی لیڈر کی



شکایت پر 34لوگوں کو نامزد کرتے ہوئے 100لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسرے گروپ کے لوگوں نے بھی شکایت کی ہے۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ کمار نے اس واقعہ کو انجام دینے والوں پر کڑی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ دلت بستی کے لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کرایا جائے گا ۔اس درمیان بی ایس پی کے ریاستی صدر رام اچل راج بھر نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد ایس پی حکومت کی تنقید کی اور کہا کہ ریاست میں دلتوں کے استحصال کے واقعات شباب پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر قصورواروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی تو بی ایس پی کے کارکنان خامو ش نہیں بیٹھیں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.